ایف اے ٹی ایف اور پاکستان
آج کل ایک بار پھر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی خبروں زور،شور سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ۔
میں اس بات کو ایک پھر دہرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا، بلیک لسٹ کرنے سے کہیں زیادہ نقصان دہ اور تباہ کن ہے ۔ گرے لسٹ میں رکھنے سے جو معاشی غیر یقینی جنم لیتی ہے اس کی وجہ سے ہونے والا نقصان بلیک لسٹ ہونے کے معاشی نقصان سے کہیں زیادہ ہے ۔
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے سے ناقابل تلافی معاشی نقصان تو پہنچایا ہی جا رہا ہے لیکن ساتھ ساتھ بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی دھمکی ایک سفارتی، سیاسی اور تزویراتی ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے ۔ اور اس ہتھیار کا بر محل استعمال کر کے پاکستان سے ایسے کام اور وعدے بھی لیئے جا رہے ہیں جو شاید پاکستان عام حالات میں نہ کرتا ۔
امید کرتا ہوں کہ ہمارے "اسٹیک ہولڈرز" اس نکتے کو بخوبی سمجھ رہے ہیں اور وہ اس صورتحال سے نپٹنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں ۔
والسلام،
حسن سلیم اعوان
No comments:
Post a Comment