Sunday, April 14, 2019

جبر مسلسل کا شکار ۔ ہزارہ

اللہ نہ کرے ایسا ہو لیکن میں پشتون تحفظ مومنٹ کے متوازی ایک اور تنظیم/ گروہ کوئٹہ(بلوچستان) سے ابھرتا دیکھ رہا ہوں ۔ اور ایسا بہت جلد، مستقبل قریب میں ہی متوقع ہے ۔

یہ تنظیم بھی بظاہر ایک مخصوص گروہ کے تحفظ کے لیئے کام کرنے کا دعوی کرے گی لیکن بہت جلد پشتون تحفظ مومنٹ کی طرح بیرونی طاقتوں کے ھاتھوں میں کھیلے گی ۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے تینوں ہمسائے، پس پردہ رہ کر اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیئے بھرپور استعمال کریں گے ۔

لیکن اس سب کے لیئے قصوروار ہم خود ہی ہوں گے ۔ کیونکہ حسب معمول ہم ابھی تک صورتحال کا مکمل ادراک ہو چکنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے ۔ جب پانی سر سے اونچا ہو گا تب ہی شاید ہم کچھ کرنے کا سوچیں گے ۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائیں ۔ آمین

اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو پھر یہ سلسلہ رہے گا نہیں ۔ کراچی، خیبر پختونخواہ، کوئٹہ سے ہوتے ہوئے یہ عفریت جنوبی پنجاب  اور اندرون سندھ تک پہنچے گا ۔

حسن سلیم اعوان
(چودہ اپریل، دوہزار انیس)

No comments:

Post a Comment